خلیج اردو آئن لائن: ابو ظہبی میونسپلٹی کے مطابق کورنیش پر آنے والوں کو اس میں نہانے کی اجازت صرف صبح 6 بجے سے غروب آفتاب تک ہوگی۔ محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ (ڈی ایم ٹی) کی طرف سے سوموار کے روز جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تیراکی کے اوقات میں تبدیلی جولائی ، اگست اور ستمبر کے مہینوں تک لاگو رہے گی۔۔
یاد رہے کہ ابوظہبی میں کورنیش ان تین عوامی ساحلوں میں سے ایک تھا جسے امارات نے حال ہی میں ساحل سمندر پر جانے والوں کے لئے سخت ہدایت نامے کے ساتھ دوبارہ کھول دیا۔ جس میں ماسک پہننا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ ساحلوں اور دیگر تفریحی مقامات مارچ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بند تھے۔ تاہم اب امارات میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے اور تمام تفریحی مقامات کو ایس او پیز کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔
🌊
Dear Visitors⁰Kindly, note that swimming times on Abu Dhabi's Corniche Beach has been changed from 6:00 am until sunset during the summer period in the following months:
July, August, Septembe#بلدية_مدينة_أبوظبي#مستمرون_في_خدمة_الوطن#انت_مسؤول #YouAreResponsible pic.twitter.com/lJrw359jpL— بلدية مدينة أبوظبي (@AbuDhabi_ADM) July 13, 2020
Source : Khaleej Times







