متحدہ عرب امارات

ابوظہبی بارڈر پر کورونا ٹیسٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی

سکریننگ کی زیادہ مانگ اور ٹریفک سے بچنے کے لئے حکام نے، بارڈر پر ٹیسٹ کروانے کے لئے ویب سائٹ کے زریعے بکنگ متعارف کروائی ہے

ویب ڈیسک جولائی 16-2020

ابوظہبی میں داخل ہونے کے خواہشمند افراد کو پہلے کرونا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوتا ہے. جس میں آسانی کے لئے پچلے دنوں ابوظہبی حکام نے بارڈر پر لیزر ٹیسٹنگ شروع کروائی تھی ، تاکہ ابوظہبی میں داخل ہونے والی افراد کے ٹیسٹ کچھ ہی لمحوں میں ہوسکیں۔ تاہم ز ہجوم اور ٹریفک جام کی وجہ سے بدھ کے روز ابوظہبی ایمرجنسی ، بحران اور آفات کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ ، اب بارڈر پر کورونا لیزر ٹیسٹ صرف فیملیزاور خواتین کے لئے مختص ہیں.

آج صبح حکام نے اعلان کیا کہ جو لوگ ابوظہبی میں داخل ہونا چاھتے ہیں، اور بارڈر پر لیزر کورنا ٹیسٹ کروانا چاھتے ہیں، انھیں ایک ویب سائٹ  کے زریعے ایڈوانس بوکنگ کرنی ہوگی. ایڈوانس بکنگ کے لئے دیئے گئے لنک پر کلک کریں : https://ghantoot.quantlase.com/appointment/update-details/.

حکام کا مزید کہنا تھا کہ، جن لوگوں نے پہلے سے کورنا ٹیسٹ کروائے ہیں، اور انکا کوویڈ-19 ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے تو وہ ٹیسٹ کے نتیجے کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر امارات میں داخل ہو سکتے ہیں.

ابوظہبی ، دبئی روڈ پر غنتوت میں موجود چوکی پر لیزر ٹسٹنگ سسٹم اسی ہفتے متعارف کروائی گئی تھی. ٹیسٹ کروانے کی کل فیس 50 درہم ہے اوریہ ٹیسٹ ایک جدید لیزر سسٹم سے کیے جاتے ہیں ، تاکہ عوام جلد سے جلد اپنے کورونا ٹیسٹ نتیجہ حاصل کر سکیں . تاہم زیادہ ہجوم اور ٹریفک جام کی وجہ سے اسے فیملیز اور خواتین کے لئے مختص کیا گیا تھا .

 

Source : Khaleej Times

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button