متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

ابوظہبی دبئی سرحد پر لیزر کرونا ٹیسٹ کی سہولت بوجہ ہجوم بند کردی گئ۔

حکام آن لائن بکنگ کے ساتھ یہ سہولت دوبارہ کھولیں گے

خلیج اردو ویب ڈیسک 16 جولائی 2020

ابوظہبی دبئی سرحد پر لگائی گئی تیز ترین کرونا ٹیسٹ سہولت جو ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے لگائی گئی تھی بوجہ ہجوم بند کردی گئی ہے۔

حکام ہجوم پر قابو پانے کے لیے اب آن لائن طریقہ کار متعارف کروائیں گے۔جس کی قیمت 50 درہم فی ٹیسٹ ہوگی۔

یاد رہے کچھ روز پہلے ابوظہبی محکمہ صحت کے حکام نے دبئی ابوظہبی سرحد پر ایک تیز ترین کرونا ٹیسٹ کی سہولت متعارف کروائی تھی جو کہ لیزر ٹیکنالوجی پر مبنی تھی۔ابوظہبی داخلے کے لیے کرونا منفی ٹیسٹ ہونا لازمی ہے۔

بشکریہ:گلف نیوز

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button