متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات, کورونا وائرس کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے393 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .

خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے منگل کے روز کورونا وائرس کے393 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 46,418 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے275نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد55,848‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے0 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 335 ہو گئی ہے.

ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 9,095 ہوگئی ہے.

کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

48,000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button