
(خلیج اردو دوبئی ) دوبئی پولیس نے اپنی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق دوبئی پولیس کو چھ مہینوں میں 5۔2 ملین کالز موصول ہوئی جن میں 97 فیصد کالز کا جواب 10 سیکنڈ سے کم وقت میں دیا گیا ۔
دوبئی پولیس کے مطابق 397122 کالز نان ایمرجنسی نمبر 901 پر کی گئی جو پچھلے مہینے کے مقابلے میں زیادہ ہے جو 218051 کالز تھی ۔
دوبئی پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدیدار جنرل عبداللہ خلیفہ آل مری کے مطابق ہاٹ لائن نمبر 999 پر 2447646 کالز موصول ہوئی جو 2615825 کے مقابلے میں زیادہ ہے جو سال 2019 میں موصول ہوئی ۔
دوبئی پولیس کی جانب سے ایمرجنسی کے وقت ردعمل وقت 4 منٹ رہا جو متعین وقت 8 منٹ سے کم تھا ۔
نان ایمرجنسی واقعات میں پولیس کو ردعمل 12 منٹ میں سامنے آیا جو متعین وقت 30 منٹ سے کم رہا ۔
لیفٹنٹ جنرل آل مری نے عوام کو متنبہ کیا کہ ایمرجنسی کے لئے نان ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے سے اجتناب کریں اور پولیس افسران اور اہلکاروں کو اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لانے پر زور دیا ۔
Source: Gulf News







