خلیج اردو:
ابوظہبی:ابوظہبی ہیلتھ سروسز کمپنی نے ڈرائیو تھرو سروس سینٹرز میں پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت کو بڑھانے کے لئے کام کے اوقات اضافہ کردیا۔کمپنی کے مطابق ابوظہبی اور العین میں تمام ڈرائیو تھرو سروس سینٹرز صبح 8 سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔
کمپنی کی جانب سے اس اعلان کا مقصد کرونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ٹیسٹنگ کی سہولت کو مزید بہتر بنانا اور اسکے استعداد کار کو بڑھانا ہے۔
ابو ظہبی میں ڈرائیو تھرو پی سی آر ٹیسٹنگ سینٹرز البہیہ، المنہال،الشمخہ،المدینہ،ربدان اور الوطحبہ میں قائم کیے گئے ہیں۔
العین میں یہ سینٹرز عشریج،الحلی،السروج اور المیرا میں قائم کیے گئے ہیں۔
SOURCE:KHALEEJ TIMES