خلیج اردو
اسلام آباد:بانی تحریک انصاف عمران خان نے سعودی عرب سے متعلق شیر افضل مروت کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا ہے،،، انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنے کی ہدایت کردی،،، مبینہ دھاندلی کیخلاف تحریک کو حتمی شکل دینے کا بھی کہہ دیا
بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں شبلی فراز،عاطف خان، رؤف حسن، انتظار پنجوتھہ اور صاحبزادہ حامد رضاء نے ملاقات کی۔ بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے سعودی عرب سے متعلق بیان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر زمہ دارانہ بیانات سے مخالفین کو فائدہ ملتا ہے وہ ہمارے خلاف استعمال کرتے ہیں، پارٹی رہنما بولنے سے پہلے سوچ لیا کریں، سعودی عرب سے متعلق دئیے گئے بیان میں کوئی صداقت نہیں، پارٹی رہنماؤں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے انتخابی دھاندلی اور ججز کے خط سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے دھاندلی کے خلاف تحریک ، جلسے اور جلوسوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کو اہم ٹاسک سونپ دیا ،صاحبزادہ حامد رضا 29 اپریل کو فیصل آباد میں اپوزیشن گرینڈ الائنس کے اجلاس کی میزبانی کرینگے۔ انھوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی پر جیل انتظامیہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کرینے کی ہدایت کی
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سیاسی رہنماؤں کی ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔