پاکستانی خبریں

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی

خلیج اردو
اسلام آباد:سعودی معاون وزیر دفاع نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی،، ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی معاون وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دوطرفہ دفاعی تعلقات بشمول دفاعی پیداوار کے شعبہ میں فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی معاون وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے گرانقدر خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

 

سعودی وزیر نے پاک سعودیہ دفاعی تعاون کے 5ویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ جس میں عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور افواج پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فورم نے جدید ٹیکنالوجی میں تیزی سے ترقی کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زمینی، فضائی اور سمندری حدود میں مخصوص صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کے لئے مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ دفاعی تعاون میں کوششوں کو مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس حوالے سے فورم کی طرف سے ٹھوس تجاویز پر غور بھی کیا گیا

 

اس موقع پر آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کی مسلسل حمایت کا عزم بھی دہرایا۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button