
اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
#Abdullah_bin_Zayed and @JalilJilani discuss the latest developments in the region, and ways of ensuring the safety of civilians. 🇦🇪🇵🇰 pic.twitter.com/h5kjPrce5u
— OFM (@OFMUAE) October 13, 2023
دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران دونوں وزراء نے غزہ میں بڑھتی ہوئی صورتحال، دشمنی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس حوالے سے نگران وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹ میں تصدیق کی ہے۔