خلیج اردو:پاکستان کے معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ انہیں شادی کے دوسرے، تیسرے سال کے بعد سے لڑکیاں شادی کیلئے رابطہ کرتی رہیں۔
ایک پوڈ کاسٹ میں مولانا طارق جمیل سے سوال پوچھا گیا کہ دولت،شہرت اور حسن ہوتے ہوئے انہوں نے دوسری شادی کیوں نہیں کی۔ اس پر مولانا نے قہقہہ لگایا اور کہا کہ اگر وہ شادیوں کے چکر میں پڑجاتا تو شاید وہ آج مولانا طارق جمیل نہ کہلاتا۔
طارق جمیل نے کہا کہ ان کی بیوی نے ہمیشہ ان سے وفا کی ہے اور ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے۔ میری زندگی مشکل تھی، میں نے دعوت تبلیغ کا انتخاب خود کیا تھا جس میں بیوی نے بہت تعاون کیا۔
مولانا نے کہا کہ بیوی پر سوتن لانا ظلم ہے۔ اگر میری چار بیویاں ہوتیں تو 20،25 بچے بھی ہوتے اور پھر اللہ کی راہ میں ان کیلئے نکلنے کا وقت نہ ملتا۔