پاکستانی خبریں

افسوسناک خبر:چلاس میں ٹریفک حادثہ،20 افراد ہلاک،22 زخمی

خلیج اردو
چلاس:چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری،،، حادثے میں 20مسافر جاں بحق اور 22شدید زخمی ہوگئے،،، جن میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے، وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور وزیراعلی گلگت بلتستان نے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 

علی الصبح المناک حادثہ۔۔ چلاس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں جا گری ۔المناک حادثے میں 20 مسافر جاں بحق جبکہ 22 شدید زخمی ہوگئے۔

بس کو حادثہ چلاس کے علاقے شاہراہ قراقرم پر یشوکھل داس کے مقام پر پیش آیا جہاں راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر اچانک کھائی میں جا گری۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تاہم پولیس حادثے کی وجہ معلوم کررہی ہے۔

 

ترجمان وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان فیض اللہ فراق نے بتایا ہے کہ بس کو حادثہ صبح 5 بجے کے قریب یشوکھل داس کے قریب موٹ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔ وزیر اعلیٰ گلبر خان نے انتظامیہ اور ریسکیو حکام کو ہدایت کی ہے زخمیوں کی بروقت طبی امداد کی جائے۔۔چلاس اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

 

دوسری جانب ریسکیو حکام دیامر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ بدقسمت بس میں 42 مسافر سوار تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button