پاکستانی خبریں

ایران امریکا کشیدگی نئی سرد جنگ جیسے مرحلے میں داخل، طویل تعطل اور توانائی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، خطے میں کھلی جنگ کے امکانات بھی برقرار

خلیج اردو
امریکی ویب سائٹ ایگزیوس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع ایک نئی سرد جنگ جیسے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جہاں کشیدگی کا یہ تعطل فوری طور پر ختم ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس صورتحال کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں کئی ماہ تک اضافے کا امکان ہے جبکہ کسی بھی وقت کھلی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔

امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکا ایک ایسے تنازع میں پھنس سکتا ہے جس میں نہ مکمل جنگ ہو اور نہ ہی کوئی واضح معاہدہ طے پا سکے۔ اس تناظر میں خطے میں امریکی فوجی دستوں کی موجودگی مزید کئی ماہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی ناکہ بندی بھی جاری رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریق ایک دوسرے کے پہلے قدم یا ممکنہ حملے کا انتظار کرتے رہیں گے، جس سے صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار رہے گی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جمود کا شکار تنازع ٹرمپ کیلئے سیاسی اور معاشی طور پر بدترین صورتحال بن سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کا طویل تعطل عالمی معیشت، توانائی منڈی اور علاقائی سلامتی کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے، جس کے باعث سفارتی حل کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button