خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے جمعرات کے روز سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو عید الاضحی کی مبارکباد کا ویڈیو پیغام نشر کیا۔
شیخ محمد نے ویڈیو پیغام میں کہا ، "میں ہر سال آپ کی خیریت اور خوشی کی خواہش کی کرتا ہوں … ہمارے ملک، ہمارے عوام، ہمارے مستقبل اور دنیا بھر کے تمام لوگوں کی صحت اور سلامتی کی خواہش کرتاہوں”۔
شیخ محمد کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں شیخ محمد اور شیخ محمد بن زید النہیان کو تمام اہل اسلام کو عید کی مبارک دیتے دیکھایا گیا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
كل عام وأنتم بخير .. كل عام وبلادنا وشعبنا بخير .. كل عام ومستقبلنا إلى خير .. كل عام وشعوب العالم في صحة وأمان واستقرار وخير … pic.twitter.com/0uyNtMbr7L
— HH Sheikh Mohammed (@HHShkMohd) July 30, 2020
Source: Khaleej Times







