یو اے ای کی خبر رساں ایجنسی( وام) نے وزارت صحت کے حوالے بتایا ہے کہ کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی جلد تشخیص اور انہیں ضروری علاج فراہم کرنے کی پالیسی کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ 19 کے مزید 27 ہزار 811 ٹیسٹ کیے گئے ہیں
وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے مریض مختلف ملکوں کے باشندے ہیں اور ان سب کی حالت بہتر ہے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے زیر علاج مریضوں میں سے مزید 248 صحت یاب ہوگئے ہیں جن کے بعد مجموعی طور پر شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہزار 863 ہوگئی۔
پچھلے24 گھنٹے میں کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 351 ہے۔
العربیہ نیٹ نے یو اے ای کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ اب تک پانچ ملین سے زیادہ کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ صحت یابی کی شرح 90 فیصد ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے
Source : WAM (03 Aug 2020)







