متحدہ عرب امارات

اگر اپ متحدہ عرب امارت سے باہر پھنس گئے ہیں، اور واپس آنا چاھتے ہے، تو اسکے لئے آپکو کس ادارے سے اجازت نامہ لینا ہوگا؟ پوری معلومات اس رپورٹ میں.

اس مضمون میں دبئی، شارجہ اور ابوظہبی آںے والوں کے لیے اس سوال کا جواب دیا گیا ہے

خلیج اردو آں لائن: کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایک طویل لاک ڈاؤن کے بعد یو اے ای  معمول کی زندگی کی طرف لوٹ رہا ہے۔  متحدہ عرب امارات نے کچھ ماہ سے بند فضائی سفر بھی بحال کرنا شروع کر دیا۔ دیگر ممالک میں پھنسے یو اے ای کے شہریوں کے واپس یو اے آی آنے کے لیے خصوصی پروازوں کے ساتھ ساتھ  معمعول کی پروازیں بھی بحال کر دی گئی ہیں۔

تاہم یو اے ای واپس آنے والوں کی طرف سے بار بار پوچھا جاتا ہے کہ آیا انہیں یو اے ای واپس آنے کے لیے ICA یا GDRFA کی طرف سے یو اے ای واپسی کا اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی یا نہیں؟

 

یو اے ای کے رہائشی ویزا کے حامل افراد کے لیے قوانین:

1۔ اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ویزا کے حامل ہیں اور دبئی آنا چاہتے ہیں تو آپ کو

  • GDRFA کی جانب سے اجازت نامہ یا منظوری (جس کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو) کی ضرورت ہو گی
  • اور کورونا وائرس کے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ سفر کے لیے لازم ہوگی۔ پی سی آر ٹٰیسٹ حکومت کی جانب سے نامزد کردہ لیبارٹریوں سے کروانا ہوگا۔ انڈیا اور کچھ دیگر ممالک سے آںے والے مسافروں کو چاہئے کے اپنی ایئر لائن سے معلوم کریں کہ ٹیسٹ سفر سے کتنی دیر پہلے کروانا ہوگا۔
  • دبئی پہنچنے پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور قرنطینہ سے متعلق بیان حلفی بھرنا ہوگا
  • کورونا وائرس کی مانیٹرنگ سے متعلق بنائی گئی اسمارٹ ایپ DXB ڈاؤنلوڈ کرنی ہوگی۔

ایئر انڈیا کے مطابق اگر آپ کا GDRFA کا اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی ہے تو آپ کو سفر کے لیے چیک ان کی اجازت نہیں ملے گی۔ آُپ کو دوبارہ سے اجازت نامہ یا سفر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

2۔ اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ویزا کے حامل ہیں اور ابو ظہبی  آنا چاہتے ہیں تو آپ پر درج زیل قوانین کا اطلاق ہوگا:

  • اگر آپ ابو ظہبی جانا چاہ رہے ہیں تو آپ کے پاس ICA کا اجازت نامہ یا منظوری کا سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے
  • کورونا وائرس کے پی سی آر ٹٰیسٹ کی تازہ منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے، جو کہ حکومت کی جانب سے نامزد لیب سے کروائی گئی ہو۔ ٹیسٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں
  • ابو ظہبی پہنچنے پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور قرنطینہ سے متعلق بیان حلفی بھر کر جمع کروانا ہوگا
  • ایئر انڈیا کے مطابق اگر آپ کا ICA کا اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی ہے تو آپ کو سفر کے لیے چیک ان کی اجازت نہیں ملے گی۔ آُپ کو دوبارہ سے اجازت نامہ یا سفر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

 

3۔ اگر آپ یو اے ای کے رہائشی ویزا کے حامل ہیں اور شارجہ آنا چاہتے ہیں تو آپ پر درج زیل قوانین کا اطلاق ہوگا:

  • اگر آپ شارجہ جانا چاہ رہے ہیں تو آپ کے پاس ICA یا GDRFA کا اجازت نامہ یا منظوری کا سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے
  • کورونا وائرس کے پی سی آر ٹٰیسٹ کی تازہ منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے، جو کہ حکومت کی جانب سے نامزد لیب سے کروائی گئی ہو۔ ٹیسٹ سے متعلق مزید معلومات کے لیے اپنی ایئر لائن سے رابطہ کریں
  • شارجہ پہنچنے پر ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم اور قرنطینہ سے متعلق بیان حلفی بھر کر جمع کروانا ہوگا

ایئر انڈیا کے مطابق اگر آپ کا ICA یا GDRFA کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی ہے تو آپ کو سفر کے لیے چیک ان کی اجازت نہیں ملے گی۔ آُپ کو دوبارہ سے اجازت نامہ یا سفر کی منظوری حاصل کرنے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

دیگر اہم ضابطے جن کا آپ کو خیال رکھنا ہوگا:

  • کورونا وائرس کی منفی رپورٹ ہونا ضروری ہے
  • دبئی اور ابوظہبی آںے سے پہلے کورونا ٹیسٹ سفر سے 96 گھنٹے پہلے کروایا گیا ہو دوسرے الفاظ میں ٹیسٹ رپورٹ 96 گھنٹے سے پرانی نہیں ہونی چاہیے۔
  • شارجہ آںے سے پہلے کورونا ٹیسٹ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کروایا گیا ہو
  • دبئی پہنچے پر آپ کا پی سی آر ٹیسٹ دوبارہ سے کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ آنے تک آپ کو اپنی رہائش گاہ پر ہی رہنا ہوگا۔ اور اگر ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو آپ کو قرنطینہ ہونا ہوگا اور دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
  • ابوظہبی پہچنے پر پی سی آر ٹیسٹ اور بخار چیک کیا جائے گا
  • شارجہ پہچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

 

کیا آپ اپنے ملازمت یا سیاحتی ویزے پر ابو ظہبی آ سکتے ہیں؟

ایئر انڈیا کے مطابق 12 جولائی سے 26 جولائی کے درمیان صرف یو اے ای کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو ہی متحدہ عرب امارات آنے کی اجازت تھی۔

تاہم یاد رہے کہ دبئی نے سیاحتی اور وزٹ ویزے کھول دیے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button