مُدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ہاتھوں میں واکی ٹاکی اور ہتھکڑیاں پکڑ رکھی تھیں، جن سے ان کے اصل پولیس والے ہونے کا گمان ہو رہا تھا۔ بعد میں یہ جعلی پولیس اُنہیں قریب ہی کھڑی ایک کار میں لے گئے، جعلی پولیس اہلکاروں نے مُدعی اور اس کے ساتھی کو بتایاکہ وہ ایک کیس میں پولیس کو مطلوب ہے، اس لیے اسے پولیس اسٹیشن لے جا رہے ہیں۔
تاہم یہ چاروں افراد انہیں ایک ویران مقام پر لے گئے جہاں انہوں نے مُدعی کے پاس موجود دو لاکھ درہم کی رقم چھین لی اور پھر انہیں چلتی گاڑی سے دھکا دے دیا۔
پولیس نے دو پاکستانی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دو فی الحال مفرور ہیں۔ عدالت کی جانب سے چاروں ملزمان کو ڈکیتی اور پولیس اہلکاروں کا رُوپ بنانے کی غیر قانونی حرکت پر10 سال قید کی سزا سُنائی ہے۔ دو مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی کوششیں جاری ہیں۔







