خلیجی خبریں

سعودی عرب کے جازان میں پھولوں سے سجی دلہنیں

سعودی عرب میں جازان خوبصورت پھولوں اور پھلواریوں کے لیے کافی شہرت رکھتا ہے شادی کے موقع پردلہن کی بناؤ سنگار سے متعلق جازانی رسمیں غیر معمولی طور پر مشہور ہیں۔

 

جازان کی خواتین شادی کی تقریبات اور  دیگرتہواروں پر اپنے  آباؤ اجداد کی رسمیں بڑے فخر  اور ناز سے ادا کرتی ہیں

موتیا کے پھول دلہن کے علاوہ بچیاں اور رشتہ دار خواتین اپنے سروں پر بھی سجاتی ہیں

العربیہ نیٹ کے مطابق جازان میں خوشبو دار پودوں اورموتیا کے پھولوں کی انجمن کی رکن نجات جمال نے بتایا کہ شادی بیاہ اور خوشی کی تقریبات میں موتیا کے پھولوں  کا استعمال ہمارا ایک لازم   رواج ہے جسے کسی بھی حالت میں چھوڑا  نہیں سکتا

اس علاقے کے خواتین خوشبودار پھولوں سے   مختلف قسم کے ہار  تیار کرتی ہیں جن کی خوشبو دیگر  مصنوعی خوشبوں سے زیادہ  مہک دار اور پیاری ہوتی ہے

بتایاجاتا ہے کہ جازان کی خواتین دلہنوں کو سجانے میں خوشبودار پھولوں کا استعمالمنفرد انداز میں کرتی ہیں۔ ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش بھی ہوتی ہے

جازان میں دلہن کا جوڑا جسے (المیل) کہا جاتا ہے۔ وہ برصغیر کی دلہنوں کے جوڑے سے ملتا جلتا ہے اسے جازانی جوڑا بھی کہا جتا ہے

جازانی خواتین دوپٹے کی شکل  کا ایک کپڑا جسے المقن کہا جاتا ہے تیار کرتی ہیں جو زرق برق ہوتا ہے۔ دلہن سونے کے 14 کڑے، ہار، انگوٹھیاں، دست بند اور پیٹی وغیرہ استعمال کرتی ہے۔

موتیا  بہار کے موسم کا پھول ہے۔جازانی عورتیں موتیا کے درخت اپنے گھر کے دروازوں پر اور گھریلو پارک میں بڑے شوق سے لگاتی ہیں- اس سے گھر کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے

سورس ، العربیہ نیٹ

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button