
خلیج اردو
امریکا اور اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم اور میزائلوں سے حملے کیے، جس کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بمباری کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق اصفہان میں اسلحہ ڈپو، میزائل انفراسٹرکچر اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے ایرانی شہر محلات پر حملہ کرتے ہوئے 11 افراد کو شہید کیا، جبکہ تہران میں میزائل بنانے والی تنصیبات پر بھی حملے کیے گئے۔ 40 اسلحہ سازی اور تحقیقی مراکز پر بمباری کی گئی۔
صوبہ ہرمزگان میں ایک کارگو بوٹ پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ تبریز میں پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا اور ایک یتیم خانے پر حملے میں 2 بچے شہید اور 5 زخمی ہوئے۔ ایرانی ذرائع کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی کارروائیوں میں اب تک 230 بچے شہید اور 180 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
حملوں نے ایران میں انسانی اور معاشی تباہی کو فروغ دیا ہے اور بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل پیدا ہوا ہے۔





