خلیج اردو – امارات نیوز ایجنسی کے رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ بنک کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدامات موجودہ دو پروڈنشل شرح کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں جن میں پہلی شرح خالص مستحکم فنڈنگ شرح ، این ایس ایف آر اور دوسری ایڈوانسز برائے سمتحکم وسائل شرح ، اے ایس آر آر ہے ۔ اس کے تحت بنکوں کی سٹرکچرل لیکویڈیٹی پوزیشن کے تقاضوں کو عارضی طور پر نرم رکھا جائے گا –
اس اقدام سے بنکوں کو وائرس وباء کی صورتحال میں اپنے صارفین کو منفی اثرات سے بچانے کیلئے ٹی ای ایس ایس پر عملدرآمد مستحکم بنانے کی حوصلہ افزائی ملے گی ۔ یہ تبدیلی ملک کے پانچ بڑے بنکوں کیلئے لازمی خالص مستحکم فنڈنگ شرح پر اثرانداز ہوگی اور غیرملکی بنکوں سمیت دیگر تمام بنکوں کی اے ایس آر آر پر بھی اثر انداز ہوگی ۔
– لازمی تھریش ہولڈ کو دونوں شرحات کے دس فیصد پوائنٹس کیلئے عارضی طور پر نرم کیا جائے گا ۔ این ایس ایف آر شرح کیلئے بنکوں کو سو فیصد تھریش ہولڈ سے نیچے لیکن زیادہ سے زیادہ 90 فیصد تک جانے کی اجازت ہوگی ۔ اے ایس آر آر شرح میں بنکوں کو تھریش ہولڈ کی 100 فیصد شرح سے زائد لیکن 110 فیصد تک جانے کی اجازت ہوگی ۔ یہ اقدام 31 دسمبر 2021 تک قابل عمل رہے گا







