خلیج اردو –عدالت کو بتایا گیا کہ رفاہ میں ایک سٹور میں کام کرنے والی 38 سالہ فلپائنی پر اس کے مینجر کو شبہ ہے کہ وہ آئٹموں پر بار کوڈز اتار کر چوری کرنے میں اپنے دوستوں کی مدد کر رہی ہے۔
ہندوستانی منیجر نے سرکاری ریکارڈ میں کہا ، "وہ اکثر اپنے دوستوں کو دکان پر لایا کرتی تھیں اور اشیاء چوری کرنے میں ان کی مدد کرتی تھیں لیکن ہمارے پاس ثبوت نہیں تھے۔
تاہم 19 جولائی کو ان کے دوست دوکان پر ائے اور جوتے اور کپڑوں کے جوڑوں پر بار کوڈز مٹا کر اس کو کمرے میں رکھ دیا اور دوکان سے چلے گئے پھر ایک گھنٹے کے بعد اکر بغیر قیمت ادا کئے وہ سامان لے گئے
پولیس نے مدعی کو گرفتار کرلیا ہے تاہم اس کا دوست تاحال گرفتار نہیں ہوا ہے پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مدعا علیہ نے دوست کی مدد کرنے سے انکار کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ اشیا کے مالیت 537 درہم ہیں
عدالت نے حکم دیا ہے کہ اس خاتون کو جیل کی مدت پوری کرنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے







