خلیج اردو آن لائن: متحدہ عرب امارات کی شہریت اور شناخت کی وفاقی اتھارٹی ICA اور نیشنل ایمرجنسی اور کرائسز مینجمنٹ اتھارٹی NCEMA کی جانب سے بیرون ملک پھنسے یو اے ای کے رہائشیوں کی واپسی کے پروگرام کا دوسرا دور شروع کیا گیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت بیرون ملک پھنسے ابو ظہبی کے رہائشیوں کو واپس آںے کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ابو ظہبی آنے والے رہائشیوں کو حکام کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واپس آنے کے لیے ٹکٹ بک کروانے سے پہلے ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae پر جائیں اور درج ذیل معلومات اس ویب سائٹ میں درج کر کے تصدیق کر لیں کے وہ واپس آںے کے اہل ہیں یا نہیں۔
ویب سائٹ پر جانے کے بعد درج ذیل معلومات درج کریں:
- اپنا پاسپورٹ نمبر
- امارات کا شناختی کارڈ نمبر
- اپنی نیشنلٹی اور پاسپورٹ کی ٹائپ درج کریں
اگر آپ بغیر اجازت کے سفر کرنے کے اہل ہوئے تو آپ کو نیچے تصویر میں دیا گیا میسج ملے گا۔

اور اگر آپ سفر کرنے کے اہل نہ ہوئے تونیچے دی گئی تصویر میں دیا گیا میسج ملے گا۔

تاہم کورونا وائرس کی روک تھام کے مدنظر لگائی گئیں دیگر پابندیاں بدستور قائم رہیں گیں۔
جیسا کہ اتحاد ایئر لائن (یا کسی بھی دوسری ایئر لائن) سے واپس آںے کے لیے کورونا کے لیے مخصوص PCR ٹیسٹ لازمی ہوگا۔ مزید برآں 12 سال سے کم عمر بچوں کو اور معزور افراد کو ٹیسٹ کروانے کی شرط سے اسشتنا حاصل ہوگی۔
کورونا سے متعلق دیگر پابندیوں کو جاننے کے لیے اور یو اے ای واپس آنے کی مکمل تفصیلات پڑھنےکے لیے درج ذٰیل مضامین پڑھیں۔
اپروول کی شرط ختم ہونے کے بعد یو اے ای واپس آںے کے لیے مکمل طریقہ کار جانیے
کیا دبئی کے رہائشیوں کے لیے GDRFA کے اپروول کی شرط ختم کی گئی ہے؟
Source: Gulf News







