متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس نے شرکندہ ڈرائیور کو غلط گاڑی چلانے پر گرفتار کرلیا

ڈرائیو پولیس گاڑی کو ٹکر مار کر غلط لاین پر گاڑی چلانے میں مشغول تھا

(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے دبئی العین روڈ پر ایک شرکندہ ڈرائیور کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا جو پولیس وین کو ٹکر مار کر غلط لاین پر گاڑی چلانے میں مشغول تھے ۔

پولیس نے بتایا کہ دبئی العین روڈ پر ایک گاڑی نمودار ہوئی جو غلط طریقے سے چلائی جارہی تھی ۔ پولیس نے روکنا چاہا تو پولیس پر گاڑی دوڑا دی اور پھر غلط سمت میں گاڑی میں بھاگنے کی کوشش کی ۔ پولیس گاڑیوں نے اسکا پیچھا کیا اور اس کو گرفتار کر لیا ۔ گاڑی میں دو مزید افراد بھی سوار تھے ۔
دبئی پولیس نے شرکندہ ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ غلط ڈرائیونگ سے سزا کے ساتھ جیل بھی ہے اور گاڑی بھی ضبط کی جاسکتی ہے ۔ والدین کو گاڑی دیتے وقت بچوں کو ڈرائیونگ کے قوانین کے بارے آگاہی دینی چاہئے ۔

پولیس کے مطابق وفاقی ٹریفک قانون کا آرٹیکل 21 بیان کرتا ہے کہ شرکندہ ڈرائیور کو تین لاکھ درہم تک جرمانہ اور تین سال قید کی سزا ۔ بغیر نمبر پلیٹ کے گاڑی چلانے سے جیل کے ساتھ ڈرائیور کا لائسنس دو سال تک ملتوی کرنے کی سزا ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button