(خلیخ اردو )آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی نے ملاقات کی ، ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سعودی کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی السعود بھی موجود تھے

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سعودی افواج کےساتھ مشترکہ تربیتی مشقوں پرتبادلہ خیال کیاگیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوسعودی وزارت دفاع آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔ ۔






