متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر 3ہزار درہم سے 5 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا

بغیر نمبر پلیٹ گاڑی پر 3 ہزار درہم، حد رفتار کی خلاف ورزی پر 2 ہزار درہم، گاڑی کے شور کرنے پر2ہزار درہم جرمانہ بھُگتنا ہو گا

خلیج اردو -ا مارتی محکمہ ٹریفک کے مطابق اگر کوئی شخص بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلاتا پکڑا جائے تو اس پر 3 ہزار درہم کا بھاری جرمانہ ہو گا، 23 بلیک پوائنٹس کی سزا ہو گی اور90 روز کے لیے گاڑی ضبط بھی کر لی جائے گی۔

ڈرائیونگ کے دوران گاڑی سے شور برآمد ہونے پر 2ہزار درہم جرمانہ عائد ہو گا اور 12 بلیک پوائنٹس بھی درج ہوں گے۔80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار سے تجاوز کرنے پر 3 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، 23 بلیک پوائنٹس کے علاوہ 60 روزکے لیے گاڑی ضبط ہو گی۔60کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد رفتار سے تجاوز کرنے پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، 30 روزکے لیے گاڑی ضبط ہو گی۔

 

پسنجر لائسنس حاصل کیے بغیرکسی گاڑی کو مسافربرداری کے لیے استعمال کرنے پر3 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، 24 بلیک پوائنٹس بھی درج ہوں گے جبکہ 30 روز کے لیے گاڑی بھی ضبط ہو جائے گی۔انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والی ڈرائیونگ پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ 60 دن کے لیے گاڑی ضبط ہو گی۔بغیر اجازت آتش گیراور خطرناک مواد گاڑی میں لے جانے پر 3 ہزار درہم جرمانہ، 24 بلیک پوائنٹس کی سزا ہو گی اور 60 روز کے لیے گاڑی ضبط ہو گی۔

ہیوی وہیکل کی جانب سے سرخ لائٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا اور ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس معطل ہو جائے گا۔محکمہ ٹریفک کے مطابق ہیوی وہیکل پرگنجائش سے زیادہ سامان لادنے پر 2 ہزار درہم کا جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس درج ہوں گے۔غلط جگہ سے اوور ٹیک کرنے پرٹرک ڈرائیور کو 3 ہزار درہم کا جرمانہ ہو گا، جبکہ ایک سال کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بھی معطل ہو گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button