متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ

کورونا کے 365 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 115 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای میں کورونا کیسز کے حوالے سے تازہ صورتحال کو آگاہ کرنے لیے پریس بریفنگ دی گئی۔

وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے 365 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، 115 لوگ صحت یا ب ہوئے ہیں جبکہ 2 اموات ہوئی ہیں۔

مزید برآں، یو اے ای کی وزارت صحت اور پروٹیکشن کے وزیر، عبدالرحمان العوایس نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس اضافے کے پیش نظر سماجی فاصلے پر زیادہ سے زیادہ عمل پیرا ہونے، بڑے اجتماعات سے پرہیز کرنےاور ماسک پہننے ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں اس وقت کورونا کے 6 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button