پاکستانی خبریں

کورونا وائرس، پاکستان میں چینی ویکسین کے پہلے انسانی تجربات

پاکستان نے کووڈ 19 کی ویکسین کی انسانوں پر آزمائش کی منظوری دے دی ہے اور چین کی دو کمپنیاں حکومت پاکستان کے اشتراک سے اس ویکسین کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔

خلیج اردو –    بی بی سی کے مطابق ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی نے اس ویکسین کی انسانی آزمائش کی اجازت دی ہے اور نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز، اسلام آباد اور کراچی یونیورسٹی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولاجیکل سائنس میں ان آزمائشی مرحلوں کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال، شوکت خانم اور انڈس ہسپتال بھی اس آزمائشی تجربے کا حصہ ہیں۔

انڈس ہسپتال کے ڈاکٹر باری نے بی بی سی کو بتایا کہ کلینیکل ٹرائل سے پہلے اس ویکیسن کا لیبارٹری میں ٹرائل کیا گیا اور دوسرے مرحلے میں جانوروں پر آزمائش کی گئی۔ ان کے مطابق اب تیسرے مرحلے میں اس کی انسانوں پر آزمائش ہوگی

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button