وزارت صحت نے112 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 112 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 58,408 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے424 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 66,617 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 372 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر7,836 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
70,079 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#UAE Health Ministry conducts 70,079 additional #COVID19 tests, announces 424 new cases, 112 recoveries, two deaths #WamNews pic.twitter.com/5VOqTCid4E
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 22, 2020
SOURCE : WAM







