پاکستانی خبریں

پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات میں تناؤ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کی تردید کر دی

اور اس حوالے وزیر اعظم عمران خان کے  حالیہ بیانات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب دونوں مملاک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہیں۔

 

خلیج اردو آن لائن: پاکستانی وزارت خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں تناؤ کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک درمیان ہمیشہ سے ہی منفرد تعلقات  رہے ہیں جوکہ تاریخی، مذہبی، تہذیبی اور معاشرتی تعلقات سے بندھے ہوئےہیں۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے بھی کی اس بات کی تصدیق کی ہے دونوں ممالک کا معاشی، سیاسی، سلامتی اور فوجی سطح پر مضبوط تعاون ہے۔  اور وقت کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں اضافہ ہوتا رہا ہے

جمعرات کے روز پاکستانی مشن کی جانب سے میڈیا کوجاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کیا ہے بلکہ ضرورت کے وقت ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

بیان میں مزی کہا گیا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ میں سعودی عرب کے اہم کردار کی قدر کرتا ہے۔ حرمین شریفین کے تقدس کے دفاع کے لئے پاکستان ہمیشہ سے پر عزم رہا ہے۔

مزید یہ کہ پاکستانی عوام کو دو مقدس مساجد کے سرپرست سے خصوصی عقیدت اور پیار ہے۔ اور دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات کی بدولت  اعلی سطح کے دوروں اور قریبی قائدانہ سطح کے رابطوں کی ایک دیرینہ روایت رہی ہیں۔

پاکستانی مشن کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دوراہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے فروری 2019 میں ہونے والے تاریخی دورے نے ہمارے تعلقات کو مزید مستحکم کیا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کھولی ہیں۔

اور اس حوالے وزیر اعظم عمران خان کے  حالیہ بیانات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سعودی عرب دونوں مملاک کے درمیان برادرانہ تعلقات کا ثبوت ہیں۔

Source: Saudi Gazette

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button