( خلیج اردو )متحدہ عرب امارات آنے کے لئے پری اپرول کے انتظار میں بیٹھے افراد کے لئے بڑی آسانی لائی گئی ہے اور آئی سی اے کی موبائل ایپ متعارف کرالی گئی ہے ۔ موبائل ایپ میں ایکاونٹ بنا کر معلومات درست طریقے سے داخل کرنے پر آنے کا اجازت نامہ ای میل کے ذریعے ارسال کیا جائے گا ۔
متحدہ عرب امارات آنے کے خواہشمند حضرات آئی سی اے ویب سائٹ http://ica.gov.ae پر جا کر ایکاونٹ بنوا لیں، درخواست جمع کرے اور فیس ادا کرے ۔ وفاقی اتھارٹی نے معلومات کی درستگی پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ آئی ڈی کارڈ کے بارے سہی معلومات فراہم کرے ورنہ پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے ۔
وفاقی اتھارٹی نے متنبہ کیا ہے کہ موبائل نمبر ای میل ایڈرس اور فارم وصولی طریقہ کار میں غلطی کی گنجائش نہ پیدا کریں کیونکہ آئی سی اے ڈیٹا کی جانج پڑتال کرے گی ۔
انٹری پرمٹ کے لئے ویب سائٹ https://t.co/kzXPpKRyRR پر کلک کریں یا سمارٹ فون ایپ #smartservices یا #ICAUAE ڈاون لوڈ کرلیں اور معلومات فراہم کرنے پر انٹری پرمٹ وصول کریں ۔
Source : Khaleej Times







