متحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس کی تشخیص اور علاج کے لئے بڑے پیمانے پر ریسرچ کا آغاز

شارجہ یونیورسٹی اور صندوق آل وطن کے درمیان معاہدے پر دستخط

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں انسداد کرونا وائرس ادویات بنانے پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے جو وبائی امراض کے پھیلاو کا سبب بننے والے انزائمز کو دبانے کا کام سرانجام دینگے ۔

ادویات بنانے کے لئے شارجہ یونیورسٹی اور صندوق آل وطن کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں ۔

اس معاہدے کے تحت بڑے پیمانے پر ریسرچ ورک کا آغاز کردیا جائیگا جس سے وبائی امراض کا اعلاج ممکن بنایا جائے گا ۔

اس پراجیکٹ کے علاوہ کرونا وائرس کے بروقت تشخیص کے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے جو یونیورسٹی آف شارجہ اور نیویارک یونیورسٹی ابو ظہبی کے اشتراک سے پائے تکمیل تک پہنچایا جائے گا ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button