(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں ائیر لائنز خریدے ہوئے ٹکٹ کنسل ہونے پر ریفنڈ دینے کی بجائے واوچر جاری کرنے لگے ہیں جس سے مسافر پریشان ہیں کیونکہ فلائٹ کنسل ہونے پر قانونی طور پر پیسے واپس ملنے چاہئے ۔
ائیر عربیہ اور امارات ائیر لائنز کے مطابق جتنے ٹکٹ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں کنسل ہوئے ہیں انکے بدلے ٹکٹ ہی جاری ہونگے جبکہ پیسے واپس نہیں کئے جائینگے ۔
ائیر لائنز کے مطابق جتنے افراد کی ٹکٹ کنسل ہوئے ہیں انکو ہم دوبارہ سفری سہولیات فراہم کرنگے جبکہ مسافر چاہتے ہیں کہ انکو پیسے واپس کئے جائے ۔
مسافروں کے مطابق ٹکٹ کنسل ہونےکے بعد ائیر لائنز سے رابطہ کیا گیا تو بتایا گیا کہ آپ کو اطلاع دی جائے گی ۔ مہینوں گزرنے کے بعد بھی ائیر لائنز نے رابطہ نہیں کیا ۔ بار بار رابطہ کرنے کے بعد بتایا گیا کہ ائیر لائنز پیسے ریفنڈ نہیں کرسکتے بلکہ ٹکٹ کے بدلے ٹکٹ ہی جاری کیا جائے گا ۔
مسافر کہتے ہیں کہ ائیر لائن نے ٹکٹ خود ہی کنسل کی ہے جس کے بدلے پیسے واپس ملنے چاہئے اگر ائیر لائن 12 مہینوں میں ٹکٹ جاری کرنگے تو اس کا ہم انتظار تو نہیں کرسکتے ۔
ہمیں تو جانا ہے اور بار بار ٹکٹ نہیں خرید سکتے اور نہ ہی ٹکٹ جاری ہونے پر ہمیں چھٹی مل سکتی ہے ۔
مسافروں نے متحدہ عرب امارات حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہزاروں مسافروں کے ٹکٹ کنسل ہوچکے ہیں جنکو پیسے ریفنڈ چاہئے نہ کہ دوبار ٹکٹ کیونکہ حالات تبدیل ہوچکے ہیں اور سفر کرنے کا وقت بھی گزر چکا ہے ۔
Source: Gulf News







