(خلیج اردو ) پاکستان کے شہر لاہور میں تین بہنیں خواتین کے لئے ہمت کی علامت بن گئی کیونکہ انہوں نے روزگار کے رکشہ چلانے کے انتخاب کو سب کو حیران کردیا ۔
نصرین بی بی ، سیمہ خاتون اور شہناز بی بی تینوں بہنوں نے قسطوں پر رکشے خریدے اور لاہور میں مرد ڈرائیوروں کی طرح چلانا شروع کردیئے ۔ نسرین بی بی نے کہا کہ میرے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے اور میں گھر کی کفالت کرتی ہوں ۔
گھروں میں کام کر کے میں تھک چکی ہوں اور اس سے گزارا نہیں ہوتا جبکہ بچوں کی تعلیم بھی پورا نہیں ہوسکتا تھا ۔ اس لئے میں نے رکشہ خریدہ اور 5 ہزار روپے قسط دیتی ہوں ۔
نصرین بی بی نے کہا کہ میری دوسری نہیں کا میاں بیمار ہے اس لئے اس نے بھی زیور دے کر رکشہ خریدہ ۔ تیسری بہن نے بھی ہماری دیکھا دیکھی میں رکشہ چلانا شروع کیا اور ہم اپنی مزدوری کر کے بہت خوشحال ہیں ۔
نصرین نے کہا کہ پہلے لوگوں ہمیں برا کہتے تھے مگر بعد میں سمجھ گئے اور اب ہمین حوصلہ دیتے ہیں ۔
Source: Gulf News






