پاکستانی خبریں

پاکستان نے چین سے بجلی پر چلنے والی بسیں درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا

پہلے مرحلے میں بسیں درآمد کی جائے گی پھر پاکستان میں یہ بسیں تیار کی جائینگی

(خلیج اردو ) پاکستان نے چین سے بجلی پر چلنے والی بسیں درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ پہلے مرحلے میں بسیں درآمد کی جائے گی جبکہ بعد میں یہ بسیں پاکستان میں تیار کی جائینگی ۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان آٹو موبائل سیکٹر میں چین کی ترقی سے فائدہ اٹھانے والا ہے اور یہ پاکستان میں آٹو انڈسٹری کا سنہرا دور تصور کیا جائے گا ۔

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں الیکٹرک بسوں کو چارج کرنے والے سٹیشن کا بھی افتتاح کیا ہے اور 24 مزید سٹیشن بنائے جائنگے ۔

ٹرانسپورٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان چین کی مدد سے فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اس سے نہ صرف زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے بلکہ ہزاروں اسامیاں بھی پیدا ہونگی ۔

چین کی کمپنی پاکستان میں آٹو انڈسٹری میں 30 بلین ڈالر سرمایہ کاری کا فیصلہ کرچکی ہے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button