متحدہ عرب امارات

شارجہ اور دبئی میں جمعہ کے روز متعدد مقامات پر بارش

محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر بادل چھائے رہے

(خلیج اردو ) شارجہ اور دبئی میں جمعہ کے روز متعدد مقامات پر بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آسمان پر بادل چھائے رہنگے اور مزید بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ آسمان پر بادلوں کی وجہ سے بارش کا امکان ہے جس سے کبھی بھی بارش ہوسکتی ہے لہذا اختیاط سے گاڑی چلائے اور غیر ضروری سفر سے گریز کیجئے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملیخہ، آل مدام، آل نزوا اور آل لہباب میں بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button