پاکستانی خبریں

کراچی میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 23 افراد ہلاک، شہر میں ہنگامی صورتحال، ویڈیوز دیکھیں

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے سکولوں کو بے گھر ہونے والے خاندانوں کی رہائش کے لیے استعمال کا حکم دیا ہے

 

خلیج اردو آن :

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، پانی سے سڑکیں بھر گئیں، گٹروں اور نالوں کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔

شدید بارشوں کی وجہ جمعہ کے روز کراچی میں بعض علاقوں میں بجلی بند رہی، اور موبائل نیٹ ورک بند رہے۔ حکام کے مطابق بارشوں کی وجہ گزشتہ روز 23 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کراچی کے پولیس چیف غلام نبی میمن نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ” چھتیں، دیواریں اور ڈوبنیں جیسے واقعات میں 23 افراد ہلاک ہو چکے ہیں”۔

سیلابی پانی میں لوگوں کو گھروں سے نکلنے سے بچانے کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز چھٹی کا اعلان کیا گیا تھا۔

وزیر اعلی سندھ کی جانب سے سکولوں کو بے گھر ہونے والے خاندانوں کی رہائش کے لیے استعمال کا حکم دیا ہے۔

پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات کے روز 230 اشاریہ 5 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی، جو کہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ بارش ہے۔ اس سے پہلے 24 جولائی 1967 کو ایک دن میں 211 اشاریہ 3 ملی ملیٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button