(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں لیبر کیمپوں اور انڈسٹریل ایریا میں مساجد دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں اور ان مساجد میں 30 فیصد نمازیوں کو ایک ساتھ اکٹھا ہونے کی اجازت دے گئی ہے ۔
نیشنل ایمرجنسی کرائسز آئند ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے رہائشی کیمپوں میں مساجد کھولنے کی اجازت دے دی ہے مگر ساتھ میں یہ ہدایت بھی کی ہے کہ 30 فیصد نمازیوں کو ایک ساتھ جمع ہونے کی اجازت ہوگئی اور کویڈ 19 کے خلاف بتائے ہوئے طریقے کار پر عمل کرنا ہوگا ۔ نماز ادا کرتے وقت ماسک ،فاصلہ کا خیال رکھنا ہوگا ۔ مساجد میں ہاتھ ملانے گلے ملنے پر پابندی ہوگی ۔
مساجد میں الیکٹرانک قرآن ساتھ رکھنا ہوگا اگر کوئی قرآن مجید کی تلاوت کرتا ہو اور ساتھ اپنا جائے نماز لانا ہوگا جو واپس لے جانا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات تمام مساجد 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھول دیئے گئے ہیں تاہم نماز جمعہ پر تاحال پابندی برقرار ہے ۔
Source: Khaleej Times







