(خلیج اردو ) دبئی پولیس نے بینک چیک اسکینڈل سے پردہ اٹھتے ہوئے ایک افریقی باشندے کو گرفتار کیا ہے جو فراڈ سے کسی اور کے شناختی کارڈ سے چیک کیش کرکے کمشن وصول کرتا تھا ۔
افریقی باشندہ جس کی عمر 38 سال بتائی جاتی وہ ایک اور افریقی باشندے سے چیک وصول کرتا تھا جو ایک سپروائزر تھا اور چیک کیش کرنے کے بعد ایک فیصد کمشن وصول کر کے رقم سپروائزر کو حوالہ کردیتا تھا ۔
پکڑے جانے والے افریقی باشندے نے اقرار کیا ہے کہ وہ تین چیک کیش کرچکا ہے جس میں کسی اور کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا تھا جبکہ اس بار وہ پکڑا گیا ۔
مجرم نے بتایا کہ وہ 3 لاکھ پچاس ہزار درہم پہلے ہی کیش کرچکا ہے ۔
ایک دوسرے کیس میں اس گروہ نے جعالی شناخت بنا کر ایک عربی سے کرایہ کی مد میں 75 ہزار درہم دینے کا تقاضہ کیا مگر رقم وصول کرنے سے پہلے ہی دھر لئے گئے ۔
تین مجرموں پر دوسروں کے دستاویز حاصل کرکے مجرمانہ کاروائیوں میں استعمال کرنے کے دفعات کے ساتھ فراڈ کی شق بھی لگائی گئی ہے ۔
پولیس معلومات کے مطابق بینک کی جانب سے انہیں فون موصول ہوا کہ ایک ایک آدمی جعالی آئی ڈی کارڈ پر چیک وصول کررہا ہے جس پر پولیس پہنچ گئی اور فرد کو گرفتار کرکے چیک قبضہ میں لے لیا ۔
پولیس نے بتایا کہ تینوں میں سے دو مجرم روپوش ہیں جنکی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جارہا ہے ۔
Source: Khaleej Times







