عالمی خبریںلائف سٹائل

بلیک پینتھر فلم کے مرکزی اداکار چاڈوک بوس مین چل بسے

بلیک پینتھر' فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے امریکی اداکار چاڈ وک بوس مین 43 سال کی عمر میں بڑی آنت کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

نیویارک(خلیج اردو)سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ان کے اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں بتایا گیا ہے کہ چاڈ وک بوس مین کا لاس اینجلس میں اپنے گھر پر انتقال ہوا جہاں ان کی اہلیہ اور دیگر خاندان والے ان کے پاس موجود تھے۔

اس ٹویٹ میں بوس مین کو خراج عقید پیش کیا گیا ہے ، ٹویٹ کے مطابق بوس مین نے بہادری کے ساتھ کینسر کا مقابلہ کیا وہ 2016 میں کینسر کے موزی مرض میں مبتلا ہونے سے متعلق اگاہ ہوئے اور چار سال انہوں نے بہادری سے اس بیماری کے خلاف جنگ لڑی۔

 

 

اسٹویٹ کو ابھی تک اڑھائی ملین لوگوں نے ری ٹویٹ کیا ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ان کی فلموں میں سب سے یادگار فلم بلیک پینتھر تھی جو 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے کنگ ٹچالا کا کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم کو بہترین فلم کے آسکرایورڈ کیلئے نامزد کیا گیا تھا اور اسی تقریب میں اسے چھ اور اعزازت کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔

ساؤتھ کیلی فورنیا اینڈرسن میں پیدا ہو کر بڑا ہونے کی وجہ سے بوس مین نے اپنے کیریئر کا آغاز 2003 میں ٹی وی سے کیا۔

بوس مین نے اپنے اکاؤنٹ سے خود آخری بار 12 اگست کو ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نائب صدر کمالہ ہارس کو ان کی نامزدگی پر مبارک باد پیش کی تھی۔

بوس مین نے کبھی بھی پبلک فورم پر اپنی بیماری کے بارے میں ذکر نہیں کیا تھا۔

Source: Hindustan Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button