
خلیج اردو ۔۔ جنرل اتھارٹی برائے اسلامی امور اور اوقاف اور نیشنل ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) نے صنعتی شہروں اور مزدوروں کے مقامات میں مساجد اور عبادت گاہوں کو بتدریج کھولنے کا اعلان کیا ہے تاہم تمام احتیاطی اقدامات بشمول 30 فیصد تک گنجائش کے ساتھ لاگو رہیں گے۔
دونوں سرکاری اداروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ دوبارہ کھولنے کی منظوری دینے سے قبل وہ مساجد اور عبادت گاہوں میں تمام احتیاطی تدابیر کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نماز کے مقامات دوبارہ کھولنے سے متعلق پہلے اعلان کردہ حفاظتی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد ضروری ہے جن میں نمازیوں کے درمیان 3 میٹر کا جسمانی فاصلہ برقرار رکھنا، نماز کے وقت جمع ہونے اور ہر طرح سے مصافحہ کرنے سے سے اجتناب کرنا، مساجد اور عبادت گاہوں سے پہلے اور بعد میں ہاتھوں کو جراثیم سے پاک کرنا اور ہمیشہ ماسک پہننا شامل ہیں۔
نمازیوں کیلئے ضروری ہے کہ اپنے ذاتی الیکٹرانک آلات کے ذریعے قرآن مجید پڑھیں، ایک ہی جائے نماز کا استعمال کریں اور اپنے اسمارٹ فونز پر الحسن ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔
Source : WAM