متحدہ عرب امارات

ایکسپائر وزٹ ویزہ رکھنے والے افراد یاد رکھیں کہ دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے میں کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں

متحدہ عرب امارات کے ویزٹ ویزہ پر آئے افراد کیلئے یاددہانی

دبئی( خلیج اردو): متحدہ عرب امارات میں ویزٹ ویزہ پر آکر ویزہ کی مدت ختم ہونے والے افراد کیلئے یاددہانی کی گئی ہے کہ جن افراد کا وزٹ ویزہ یکم مارچ 2020 کے بعد ایکسپائر ہوا ہے ان کیلئے 11 اگست سے دی گئی ایک ماہ کی ریاتی مدت ختم ہونے میں کم دن رہ گئے ہیں۔ یہ افراد دی گئی رعایتی مدت میں بغیر جرمانہ ادا کیے ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

اس حوالے سے 10 اگست کو وفاقی ادارہ برائے شناخت اور شہریت آئی سی اے نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذرئعے اعلان کیا تھا جس کو اب دوبارہ یاد دہانی کے طور پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اور فارن افئرز دبئی ( ڈی جی آر ایف اے ) نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

اگر مقررہ مدت ختم ہونے کے باوجود کوئی شخص متحدہ عرب امارات چھوڑ کر نہیں گیا تو وہ اگلے دن 200 درہم اور اس کے بعد ہر دن کے حساب دے 100 درہم جرمانہ ادا کرے گا جبکہ 100 درہم اس عمل کیلئے سروس چاجز بھی ادا کرے گا۔
دوسری طرف ایکسپائر شدہ رہائشی ویزہ ہولڈرز کیلئے آئی سی اے نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد 17 نومبر تک متحدہ عرب امارات سے بغیر جرمانہ ادا کیے جا سکتے ہیں۔

آئی سی اے میں خارجہ امور اور پورٹس کے ڈائریکٹر جنرل سعید ااکان آل راشدی کے مطابق رہائشی ویزہ ہولڈرز کیلئے 18 اگست سے 17نومبر تک رعایتی مدت دی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ رعایتی مدت ان افراد کیلئے ہے جو متحدہ عرب امارات چھوڑیں گے اور ایسے لوگوں پر متحدہ عرب امارات میں دوبارہ قانونی طریقے سے داخل ہونے کی پابندی نہیں ہو گی۔

Soucrce : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button