(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے ایک نیا قانون جاری ہوا ہے جس کے مطابق بچے کی پیدائش پر والد بھی پانچ دن کی چھٹی لے سکتا ہے ۔ یہ چھٹی بچے کی پیدائش سے 6 ماہ کی عمر تک کبھی بھی لی جاسکے گی ۔
عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات پہلا ملک بن گیا جہاں بچے کی پیدائش پر پرائیوٹ سیکٹر میں نوکری کرنے والے افراد کو چھٹی مل سکے گی ۔
متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام لوگوں کو پرائیوٹ سیکٹر میں نوکری کرنے کی جانب راغب کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے جس سے فرد حضرات کو خاندان کے لئے وقت میسر ہوسکے گا جس سے روابط مضبوط ہونگے ۔
Source: Khaleej Times







