(خلیج اردو ) دبئی میں ٹریفک حادثات ایک فرد جانبحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمی افراد کو اسپتال منتعقل کردیا گیا جنکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ڈپٹی ڈاریکٹر ٹریفک ڈیپارٹمنٹ دبئی پولیس کرنل جمعہ سلیم بن سویدان کے مطابق دبئی میں متعدد ٹریفک حادثے رونما ہوئے جن میں ایک گزشتہ روز دوپہر تین بجے پیش آیا جب ایک موٹر کار دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے دوسری گاڑی الٹ گئی اور اس میں سوار ڈرائیور جانبخق ہوگیا ۔ یہ حادثہ شیخ زاید روڈ پر پیش آیا ۔
دوسرے حادثے میں جو آل حیل روڈ پر رونما ہوا جب ایک موٹر کار نے موٹر سائکل پر سوار فرد کو ٹکر مار دی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔
آل مستقبل روڈ پر بزنس بے کے سامنے ایک گاڑی اور بس میں تصادم ہوا جو بس ڈرائیور کی غلطی کے سبب پیش آیا ۔ اس حادثے میں ڈرائیور شدید زخمی ہوا جس کو فوری طور پر اسپتال منتعقل کردیا گیا ۔
آل حیل روڈ پر ہی سرخ اشارے پر روڈ کراس کرتے ہوئے ایک سائیکل سوار کو تیز آتی موٹر کار نے ٹکر مار دی ۔ کنگ سلمان بن عبدالعزیز سٹریٹ پر ٹرم ٹریک میں داخلے کے وقت ایک گاڑی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ۔
Source :Gulf News







