متحدہ عرب امارات

دبئی میں اسکولوں کی جانب سے بچوں کے والدین کیلئے آسانی

خلیج اردو
5 ستمبر 2020
دبئی: کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے دبئی میں اسکولوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اگر چاہیئے تو بچے کی تعلیم انلائن جاری رکھ سکتے ہیں۔

علوم اور انسانی ترقی کی اتھارٹی (KHDA ) نے بچوں کے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ چاہیئے تو متعلقہ اسکول انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے بچوں کی تعلیمی نظام کا طریقہ بدل سکتے ہیں۔

بچوں کے والدین کی درخواست پر اسکول انتظامیہ کو فیصلہ کرنے کا اختیار ہوگا۔ یہ فیصلہ بچوں کی صلاحیتوں پر منحصر ہے۔

خلیج ٹاسئمز سے گفتگو میں مختلف اسکولوں کے انتظامیہ نے بتایا ہے کہ طلباء کے والدین کی درخواست کا باخوبی جائزہ لینے کے بعد ایام یا ہفتوں میں ہنگامی بنیادوں پر فیصلہ کیا جائے گا اور انتظامات مکمل کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button