سپورٹس

قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے میسی کا بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان

خلیج اردو
5 ستمبر 2020
بارسلونا: عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر لیونل میسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عدالت کے چکر نہیں لگانا چاہتا اور جس کلب نے انہیں اتنی محبت دی اس کے ساتھ قانون جنگ سے بچنا چاہتا ہے اسی وجہ سے وہ اگلے سیزن کیلئے بارسلونا کے ساتھ ہی رہیں گے۔

پچھلے ہفتے میسی نے بارسلونا چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں میں بےچینی اور غٖم و غصہ پایا گیا۔

33 سالہ فٹ بال اسٹار نے بتایا ہے کہ بارسلونا سے بہت محبت ملی ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ اس کلب کی انتظامیہ کے خلاف عدالت کے چکر کاٹتا پھروں۔

ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی نے انلائن ویب سائیٹ GOAL.Com کو انٹرویو میں واضح کیا کہ وہ کلب نہیں چھوڑتا مگر کلب کے انتظامیہ سے نا خوش ہیں۔ میں کلب کے صدر کے غیر پیشہ ورانہ رویے سے نالاں ہوں۔

یہ بہت تکلیف دہ ہیں جب آپ میڈیا سے طرح طرح کی خبریں سنتے ہیں جو آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچائے۔ مجھے دکھ ہوتا ہے جب کلب کیلئے میری محبت اور خلوص پر سوال اٹھایا جاتا ہو، مسی نے کہا۔

میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی لیکن گزشتہ ہفتے کلب کی انتظامیہ کو ایک فیکس کے ذرئعے اگاہ کیا کہ وہ کچھ تحفظات کی بنا پر کلب چھوڑنا چاہتا ہے۔ جس کے جواب میں لالیگا کے بارسلونا نے انہیں بتایا کہ معاہدہ وقت سے پہلے ختم کرنے پر انہیں 700 ملین یورو ادا کرنے ہوں گے۔

6 مرتبہ سال کا بہترین فٹ بالر قرار دیئے جانے والے میسی نے بتایا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ بارسلونا کے مداحوں کی خاطر کلب کے اس انتظامیہ کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔

Soure: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button