
خلیج اردو
06 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر قابو پایا جا رہا ہے۔ تعلیمی ادروں نے ایس او پیز کے ساتھ محدود سطح پر کلاسز کا آغاز بھی کیا ہے تاہم احتطیاط کا دامن تھامے یونیورسٹیوں نے انلائن کلاسز کے جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی بیشتر یونیورسٹیوں نے رواں سمسٹر کیلئے انلائن تعلیم کو اختیاری بنا دیا ہے۔
متحدہ عرب امارات ایک قابل ذکر یونیورسٹی آر آئی ٹی دبئی نے اس سمسٹر کیلئے تقریباً تمام کلاسز انلائن پڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یونیورسٹی کے صدر یوسف آل عاصاف نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہا ہےہماری یونیورسٹی کھل چکی ہے ، کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور ہم پہلے سمسٹر کو انلائن ہی جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی 90 فیصد کلاسز انلائن پڑھائی جارہی ہیں اور اکتوبر میں صورت حال کا دوبارہ جائزہ لینے تک کلاسز انلائن ہی پڑھائی جائیں گی۔
امریکن یونیورسٹی آف شارجہ کے چانسر کیون میچل کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے 30 اگست سے کلاسز کا آغاز کیا ہے۔ تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ ہم سمسٹر فال 2020 کو انلائن پڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سمسٹر بریک کے دوران ہم نے کیمپس میں نمایاں تبدیلیاں کیں ہیں اور بہترین حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔
دیگر یونیورسٹیز کے سربراہاں سے بات کرکے یہ معلوم ہوا کہ چند ضروری تجربات اور کلاسز کے علاوہ باقی تمام کلاسز یونیورسٹیز نے انلائن پڑھانے شروع کیں ہیں۔ جہاں طلباء کا یونیورسٹی آنا مقصود ہو تو تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ان کی کم تعداد کو یونیورسٹی بلایا جاتا ہے جہاں فیس ماسک اور حافظتی کیٹس پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جاتا ہے۔
جن یونیورسٹیز نے انلائن کے بجائے کیپمس میں باقاعدہ کلاسز کا آغاز کیا ہے انہوں نے کسی ایک یا دوسری وجہ سے دبئی نہ آنے والوں کو سہولت دی ہے کہ وہ چاہپیں تو انلائن کلاسز لے سکتے ہیں۔
مختلف یونیورسٹیز کی انتظامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ بیک وقت ایک استاد کلاس میں پڑھاتا ہے تو وہاں ان کے کچھ طلباء گھروں میں بیٹھ کر بھی ان کے لچکر سے مستفید ہورہے ہوتے ہیں۔
Source : Khaleej Times







