پاکستانی خبریں

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار بدستور جاری

خلیج اردو
06 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے بعد بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر این سی او سی کی جانب سے کورونا وائرس کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 25384 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ کورونا وائرس کے 484 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دوافراد کورونا کے باعث ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 6342 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 298509 کورونا کیسز سامنے آئے ہیں جس میں 285898 افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں جبکہ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعدد 6269 ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کورونا کے 27 لاکھ 57 ہزار 709 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کمانڈ سنٹر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں موجود 1912 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 85 وینٹی لیٹرز پر مریض موجود ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button