متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی پولیس کا فیکٹری پر چھاپہ، ٹنوں کے حساب سے نسوار اور ممنوع مواد برآمد

خلیج اردو
06 ستمبر 2020
ممبئی: دبئی میں پبلک پروٹوکول کے ڈیپارٹمنٹ میں جرائم دیکھنے والی سیکورٹی ٹیم نے امارات میں مقامی اداروں کے ساتھ ملکر ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا جس دوران فیکٹری میں نسوار اور دیگر ممنوع اشیاء تیار کرنے والے 4 ایشائے باشندوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے 1 اعشاریہ 5 ٹن نسوار اور ممنوعہ مواد قبضے میں لیا گیا۔

چھاپہ مار ٹیم میں بلدیہ اور ٹرانسپورٹ اینڈ ویسٹ منجمنٹ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

چھاپے کے دوران منشیات قبضے میں لے کر گرفتار افراد کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پراسیکوشن ٹیم کے حوالے کیا گیا۔

کریمنل سیکورٹی سیکٹر کے ڈائریکٹر جنرل محمد سہیل آل راشدی نے دبئی پولیس اور دیگر ٹیم کی کارگردگی کو سراہا۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع کرنے والے عینی شاہدین کو شاباشی دی کہ قانون پر عمل داری میں اپنا کردار ادا کیا۔

جنرل سہیل نے ہدایت کی کہ قانون کو پامال کرنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی مشکوک سرمی کی اطلاع پولیس کو دیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button