متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں انٹر نیٹ کے ذریعے تعلیم کے لئے سیٹیلائٹ سینٹر قائم کردیا گیا

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں انٹر نیٹ کے ذریعے تعلیم کے لئے سیٹیلائٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے ۔

کویڈ 19 کی وبائی صورتحال کے بعد ہیلتھ، تعلیم اور ٹیلی کمیونیکیشن میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ان لائن مواقعوں میں اضافہ کیا جاسکے جس کا اعلان گلوبل منپکچرنگ اینڈ انڈسٹرالائزیسن سمٹ میں کیا گیا ۔

محکمہ تعلیم کے وزیر حسن آل حمیدی کے مطابق متحدہ عرب امارات تعلیم میں جدیدیت کے لئے نئے اقدامات کئے گئے ہیں اور محمد بن راشد سمارٹ لرنینگ پروگرام کے مطابق اسکولوں میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تعلیم کے حصول کے کئے راہیں ہموار کئے گئے ہیں ۔

محکمہ وزیر کے مطابق سیٹلائٹ سینٹر کے ذریعے 2۔1 ملین افراد کو تعلیم کے نئے اور جدید طریقے کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا ۔ اس پروگرام کے ذریعے تعلیم کی منتعقلی کو دو ہفتوں کے محدود وقت میں مکمل کیا گیا ہے جو 100فیصد نتائج دینے کا اہل ہوگا

متحدہ عرب امارات میں تعلیم کی منتعقلی میں ٹیلی کمیونیکیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے اور کرونا کی وجہ سے تعلیم کی منتعقلی کا یہ طریقہ انتہائی اہم ثابت ہوا ہے ۔

پچھلے تیس سالوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وسائل میں اضافہ کیا گیا ہے اور موبائل کمیونیکیشن انٹرنیٹ تیز رفتار براڈبینڈ سے معاشی حالت اور حالت زندگی بہتر کرنے میں مدد ملی ہے ۔

دنیا میں بیشتر ممالک اب بھی ایسے ہیں جہاں ٹیکنالوجی کے جدید صورتوں کا استعمال ابھی تک مکمل نہیں کیا گیا جس کا پتہ کرونا وائرس کی وبائی صورتحال میں چلا ۔دنیا میں جدت آچکی ہے مگر دنیا کے نواحی علاقے اب بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جدید طریقوں کو استعمال کرنے محروم ہے ۔

متحدہ عرب امارات اور اقوام متحدہ کے صنعتی ترقی کے ادارے کے مابین مسعودہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے وسائل کےاستعمال کو یقینی بنانا ہے تاکہ دنیا کے ہر جگہ پر جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button