(خلیج اردو ) پاکستان سرمایہ کاری کے نئے زرائعے پیدا کرنے کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے ۔ سرمایہ کاری کے حوالے سے مشرقی وسطی ریاستوں میں پاکستان کا نمبر سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،مگر اور اردن کے بعد آتا ہے ۔
پاکستان میں جنوری سے جون تک 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوچکی ہے جس سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا تناسب 13 فیصد سے 17 فیصد تک پہنچ چکا ہے ۔
ای کامرس ، ہیلتھ کیئر ،ملٹی میڈیا، ایڈورٹائزنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بڑی سرکاری سامنے آئی ہے جو مجموعی سرمایہ کاری کا 49 فیصد ہے ۔
پاکستان میں کریم کے سی ای او نے کہا ہے کہ ایکو سسٹم میں بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے اور جس میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پاکستان میں شروع کئے گئے سکیم تاجر اور بازار نے 8۔1 اور 3۔1 ملین ڈالر کا کاروبار کیا جنہوں نے ٹاپ پوزیشن حاصل کیا جبکہ منڈی ایکسپریس نے 7۔0 ملین ڈالر ،ہیلتھ وائر۔پی کے نے 7۔0 ملین ڈالر جبکہ سکرین ایٹ نے 25۔0 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی ۔
پاکستان میں سرمایہ کاری کا روجحان بڑھ رہا ہے اور سال 2020 کے دوسرے مرحلے میں یہ سرمایہ کاری 22 ملین ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔
Source: Khaleej Times






