خلیج اردو
09 ستمبر 2020
لیسبوس: یونان سے ہجرت کرکے لیسبوس جزیرے آنےوالوں کیلئے بنے موریا کیمپ میں آگ بڑھک اٹھی۔ کیمپ کو گنجان آباد سمجھا جاتا ہے جس میں 12000 مہاجرین کی رہائش کا بندوبست موجود ہے۔
فائر برگیڈ عملے نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ آگ بدھ کی صبح لگی جسے بجھانے کیلئے فائر برگیڈ کا عملے موجود ہے۔ 9 گاڑیوں کی مدد سے 28 فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔
موریا کیمپ کو ناقص انتظامات کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
کورونا وائرس کے بعد کیمپ کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔ کیمپ میں موجود پناہ گزین میں سے 35 کو کورونا وائرس لاحق ہو گیا تھا۔
لیسبوس ترکی کے ساحل پر واقع ہے اور 2015 سے 2016 تک یہاں مہاجرین کی بڑی تعداد نے نقل مکانی کی تھی جو یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔
مارچ میں کوروبا وائرس کی وجہ سے جزیرے پر پہنچنے والے تمام مہاجرین کو کیمپ سے دور قرنطینہ کیا جاتا ہے۔
Source: Khaleej Urdu







